جی این این سوشل

کھیل

نجی کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران باکسر جان سے گیا

کراچی : نجی کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران باکسر محمد اسلم کو پنچ لگا جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نجی کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران باکسر جان سے گیا
نجی کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران باکسر جان سے گیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی کلب میں باکسنگ مقابلہ کے دوران باکسر محمد اسلم کو پنچ لگا، ولی خان کا پنچ کھا کر محمد اسلم زخمی ہو گئے تھے،جس کے بعد ان کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

باکسر محمد اسلم کا تعلق پشین سے تھا،   محمد اسلم پاکستان کیلئے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ

غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا  لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں دی ۔

 کمشنر پی آر اے لاہور  مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسران سعود عتیق خان اور اکمل وڑائچ نے مختلف ریسٹورینٹس کے رجسٹریشن اسٹیٹس اور الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کو چیک کرنے کیلئے گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے، رجسٹرڈ ریسٹورینٹس کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ 

۔ترجمان پی آر اے  کے مطابق اسکے علاوہ الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ  کرنے والوں کو بھی موقع پر شوکاز نوٹس جاری کئے، غیر رجسٹرڈ  تمام ریسٹورینٹس ، ای آئی ایم ایس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتہ کا وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول  سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف نے وزیرِ اعظم کو باکو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔


وزیرِ اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کے لئے پاکستان کے اقدامات پر رشنی ڈالی۔


وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد،صدربائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد،صدربائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف صدر جو بائیڈن سے مصافحہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا،امریکی صدر نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وعدہ کیاکہ وہ اقتدار کی بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر کیپیٹل ہل میں ریپبلکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

 یاد رہے کہ امریکا کے 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے 5 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی جس میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے312 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی جب کہ ان کی مدمقال کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکی تھیں جبکہ ریپبلکنز نے امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll