لاہور : سیشن کورٹ نے متنازع بیان کےمعاملے پر مسلم لیگ ن رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے متنازع بیان کے کیس میں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت لیگی رہنما کے وکیل نے کورونا رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میاں جاوید لطیف کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ درست نہیں لگ رہی، اگر غلط ہوئی تو سزا بھی ہو سکتی ہے، جس پر جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ اسکی تصدیق کروا لی جائے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کورونا کی دوسری رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔ عدالت نے لیگی رہنما کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالت میں دائر درخواست میں لیگی رہنما نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ ٹاؤن شپ میں بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی اس لیے جاوید لطیف کے کیس پر کارروائی ملتوی کی جائے۔
یاد رہے جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا۔ درخواست میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے بیان دے کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی، میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔ مقدمے میں 120، 120 بی، 153، 153 اے، 500 اور505 ون بی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے علاوہ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، نہال ہاشمی، ایاز صادق، احسن اقبال، کیپٹن (ر)صفدر اور دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار رہ چکے ہیں ۔
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف ، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما فاروق ستار ، عامر لیاقت حسین ، وزیراعظم کی معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، سعید غنی، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، راجا پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی جو معروف شخصیات وائرس کا شکار ہوئیں ، ان میں اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، شہریار آفریدی، فرخ حبیب، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 8 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک گھنٹہ قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل




