دوبئی: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کے عالمی نمبر و ن بیٹسمین بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی ،26 سالہ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلئیرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں ۔ اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلئیرز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھے اور ویرات کوہلی 2017 سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھے ۔آئی سی سی فہرست میں روہت شرما تیسرے ، روس ٹیلر چوتھے جبکہ ایرون فنچ پانچویں نمبر پرہیں۔
بابراعظم نے ساوتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام پر پہلی پوزیشن حاصل کی ،جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مجموعی طور پر 228 رنز بنائے ۔ انہوں نے آخری میچ میں 13 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے 865 پوائنٹس حاصل کر لیے جس کے بعد انہیں بھارتی کپتان پر آٹھ پوائنٹس سے برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
Babar Azam
— ICC (@ICC) April 14, 2021
The Pakistan captain has overtaken Virat Kohli to become the No.1 batsman in the latest @MRFWorldwide ICC men's ODI rankings pic.twitter.com/krxoKRDsSY
بابراعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس (1983-84) ، جاوید میانداد 1988-89اور محمد یوسف 2003 میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون رہ چکے ہیں ۔
بابراعظم اس سے قبل ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین رہ چکے ہیں ، بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے جبکہ اوپنر فخر زمان بھی ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے، وہ اس وقت آئی سی سی کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل







