جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں بلاجواز کئی سوارب کے قرضے معاف کئے جاچکے ہیں،وزیر اعظم پاکستان

نوجوانوں نے قرضے لے کراس سے کاروبار کرکے بتایا کہ یہ کسی سے کم نہیں۔شہباز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں بلاجواز کئی سوارب  کے قرضے معاف کئے جاچکے ہیں،وزیر اعظم پاکستان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں بلاجواز کئی سوارب روپے کے قرضے معاف کئے جاچکے ہیں۔اسلام آباد میں یوتھ لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 میں نوجوانوں کے لیے قرضوں کی اسکیم کا اجراء کیا۔

 اسکیم کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو اربوں کے قرضے دیے گئے، اسکیم سے ملک اورنوجوانوں کو بے پناہ فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بلاجواز کئی سو ارب روپے کے قرضے معاف کئے جاچکے، نوجوان قرض لے کر دیانتداری سے کماتے ہیں اور واپس بھی کرتے ہیں جبکہ سرمایہ کار قرضے معاف کرواتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم یوتھ لون اسکیم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا تھا، کسان اسکیم اور تمام دوسرے ایسے پروگرامز کی ریکوری 99 فیصد رہی ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں نے قرضے لے کراس سے کاروبار کرکے بتایا کہ یہ کسی سے کم نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت مشکلات سے گزر رہی ہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اورآزاد کشمیرکے نوجوانوں کو دیں گے۔

پاکستان

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں، سابق وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان  کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔

لاہور میں چیل ٹرائل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے  پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے،پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کبھی پیپلز پارٹی سے مائنس ہوا نا نواز شریف ن لیگ سے مائنس ہوسکا ہے،بانی پی ٹی آئی بھی مائنس نہیں ہوسکتے۔مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پرحیرانی ہوتی ہے۔آج آپ کے دوست ممالک کو کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اس مسئلہ کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہےآکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسےسیاسی وابستگی سے ہٹ کردیکھنا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ دہشتگرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں انتہائی افسوسناک ہےانہیں مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے بلوچستان کے جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہیں ،مسائل کا حل صرف بات چیت ہے  بلوچستان کا مسئلہ برسوں سے چلتا آرہا ہےمسائل دیکھ کرکہا جاسکتا ہےکہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اقتصادی کونسل نے اربوں روپے کے منصوبے منظور کر لیے

84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اقتصادی کونسل نے اربوں روپے  کے منصوبے منظور کر لیے

قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک ) نے 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ، اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایکنک نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔

84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ میرپور اسلام آباد روڈ پر پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ، چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم  کا سربراہی اجلاس ،   چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت اور روس کی جانب سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll