جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن میں تاخیر آئین شکنی کے زمرے میں آتی ہے،شبلی فراز

ملک کو کرپٹ اور نااہل لوگوں سے چھٹکارا دلانا ضروری ہے،پی ٹی آئی رہنما

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن میں تاخیر آئین شکنی کے زمرے میں آتی ہے،شبلی فراز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رہنماء پی ٹی آئی شبلی فراز کا کہنا ہے الیکشن میں تاخیر آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے، آئین و قانون کی بالادستی قائم نہ کی گئی تو مزید مشکل میں پڑسکتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ 1971ء میں حالات کی خرابی کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا تھا، آج ہم ایسے کسی اقدام کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کا شیڈول جاری کرنا ہے۔ ملک کو کرپٹ اور نااہل لوگوں سے چھٹکارا دلانا ضروری ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ساری قوم جانتی ہے کہ یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، یہ الیکشن ہارنے کے خوف سے ملک کو داؤ پر لگارہے ہیں۔ یہ آئین و قانون کی عمل داری کا وقت ہے۔

پاکستان

الیکشن کمیشن کی سینٹ قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے، ای سی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی سینٹ    قائمہ کمیٹی کو  اخراجات پر بریفنگ دینے  سے معذرت

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی۔ اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر کے اخراجات اور 8 فروری کے الیکشن خراجات کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بریفنگ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھا، جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں۔الیکشن کمیشن، الیکشن قوانین اور آئینی معلات پر قانون سازی کے معاملات پر معاونت کر سکتا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، ’کسی وزارت کے ماتحت نہیں‘، الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ رولز کے تحت ہمیں کسی شخص کو طلب کرنے، دستاویزات، ریکارڈ لینے کا اختیار ہے، الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کو ہم بلا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں جس پارلیمنٹ نے ان کی تخلیق کی اس کو وہ کہتے ہم آپ کو جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر استحقاق کمیٹی جاؤں گا، یہ سینیٹ کی تضحیک ہے ہم چیئرمین سینیٹ کی رائے لے لیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں، سابق وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان  کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں حصہ لینا ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔

لاہور میں چیل ٹرائل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے  پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے،پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، بانی چیئرمین  پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس  نہیں ہوسکتی آج تک مائنس کے جتنے فارمولے لائے گئے سب ناکام ہوئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھٹو کبھی پیپلز پارٹی سے مائنس ہوا نا نواز شریف ن لیگ سے مائنس ہوسکا ہے،بانی پی ٹی آئی بھی مائنس نہیں ہوسکتے۔مائنس پی ٹی آئی کی بات کرنے والوں کی عقل پرحیرانی ہوتی ہے۔آج آپ کے دوست ممالک کو کیا پیغام دے رہے ہیں اس کو سمجھیں اور اس مسئلہ کا حل تلاش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہےآکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسےسیاسی وابستگی سے ہٹ کردیکھنا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ دہشتگرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں انتہائی افسوسناک ہےانہیں مسائل کا اندازہ ہی نہیں ہے بلوچستان کے جو واقعات ہوئے ہیں وہ افسوسناک ہیں ،مسائل کا حل صرف بات چیت ہے  بلوچستان کا مسئلہ برسوں سے چلتا آرہا ہےمسائل دیکھ کرکہا جاسکتا ہےکہ بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ملک میں  مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنا ہے اور محصولات کوکنٹرول میں لے کر آنا ہے،  اخراجات میں مزید کمی لانی ہے۔

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں۔ محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیےاقدامات کررہےہیں، اہداف کےحصول پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ہماراملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کےساتھ گردشی قرضےکم کرنےہیں،  سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll