جی این این سوشل

پاکستان

ہم انتخابات سے خوفزدہ نہیں،راناثناء اللہ

ملک میں قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں۔وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم انتخابات سے خوفزدہ نہیں،راناثناء اللہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم انتخابات سے خوفزدہ نہیں، ملک میں قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں۔

سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ مریم نواز کی قیادت میں انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے، ہم الیکشن میں اس فتنے کو شکست دیں گے، الیکشن سے خوفزدہ ہیں نہ پیچھے ہٹے ہیں، ن لیگ پنجاب میں حکومت بنائے گی، ن لیگ کی قیادت عوام میں جانے سےنہیں گھبراتی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ایسے الیکشن ہونے چاہئیں کہ نتائج پوری قوم تسلیم کرے، ملک میں مشکلات کی وجہ فتنہ خان کی پالیسی ہے، ملک معاشی طور پر پیچھے جا رہا ہے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتےہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور سرگودھا کے تاریخی جلسہ میں خطاب کریں گے، پاکستان نوازشریف کی قیادت میں ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا، انہوں نے کہا کہ ملکی مشکلات کا حل صرف نواز شریف ہے، نواز شریف کے بغیر ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ خان کا ایجنڈا ملک میں عدم استحکام اور انتشار کے سوا کچھ نہیں۔

جرم

امیر بالاج کے قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ درج

تھانہ اچھرہ میں درج ایف آئی آر میں امیر فتح، قیصر بٹ اور نامعلوم افراد کو شامل کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امیر بالاج کے قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ درج

صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں امیر بالاج کے قتل کے نامزد ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج کرلیا گیا جب کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل ہوگیا

مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں امیر فتح، قیصر بٹ اور نامعلوم افراد کو شامل کیاگیا ہے جبکہ قتل کے مقدمے میں نامزد ایک ملزم قیصر بٹ نے دعوی کیا کہ اس کا جاوید بٹ کے قتل سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب پیر کو قتل کیے گئے جاوید بٹ کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ پیٹ اور سینے میں 5 لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں، پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان نے جاوید بٹ کے قتل میں 30 بور پستول استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے دو انڈر ورلڈ ڈانز خواجہ گلشن الیاس عرف (طیفی بٹ) کے بہنوئی کو ایف سی کالج انڈر پاس کنال روڈ پر گولیاں مار کر قتل اور اس کی بہن کو شدید زخمی کردیا گیا۔

طیفی بٹ کے اہل خانہ پر حملے کو صوبائی دارالحکومت میں گینگ وار کے بڑھتے ہوئے خطرات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹیفی بٹ اور ٹیپو ٹرکاں والا گروہ کے درمیان پرانی دشمنی کے سلسلے میں یہ تیسرا قتل ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کچھ نا معلوم مسلح افراد نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، انہوں نے مزید بتایا کہ جاوید بٹ اور ان کی اہلیہ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اچھرہ میں اسکول سے اپنے بچوں کو لینے جارہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کنال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے پاس جاوید بٹ کی گاڑی کو روک کر ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں جاوید بٹ کو موقع پر ہی مردہ حالت میں جبکہ ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں دیکھا گیا جنہیں پولیس نے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں  سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قمیت میں کمی ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll