پاکستان
جیل بھرو تحریک احتجاج کرنے کا پرامن طریقہ ہے،عمران خان
جیل بھرو تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلا کو کہا گیا عمران خان پر کاٹا لگا دیا، ساتھ نہیں دینا، ہمارے ارکان کو بولا گیا پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان نے مزید کہا کہ گرفتار سینئر قیادت کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پشاور میں بھی لوگ جیل بھرو تحریک کیلئے نکلے، ہماری حکومت گئی تو لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کیا گیا، ہمارے لوگوں کو گھروں سے اٹھایا گیا، میرے خلاف 70 مقدمات بنا دیئے گئے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 75 سالہ اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ویڈیو بنائی گئی، شہباز گل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آئین کے مطابق عام آدمی کی عزت کو پامال نہیں کیا جا سکتا،سری لنکا میں عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے، حکمرانوں کے گھر جلا دیئے تھے
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے بڑا ڈاکو کوئی نہیں، حکمرانوں کو احساس نہیں عوام کا گزارہ کیسے ہو رہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے گھروں میں لڑائیاں ہو رہی ہیں، موجودہ حکومت کہہ رہی ہے مزید مہنگائی بڑھے گی، ججزسے کہتا ہوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے امپائر کھڑے کر کے کھیلتا تھا، الیکشن کمیشن کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، نگران حکومت 90 روز کے بعد کیسے رک سکتی ہے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں۔
موسم
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے
صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔
ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں، اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔
کھیل
پہلا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف
قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں
پہلا ون ڈے، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے جبکہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
بلاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی سکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی سکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بنا کر فیصل اکرم کا شکار بنے، رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ زمبابوے کیخلاف پہلے میچ کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیکر حسیب اللہ خان، عامر جمال اور فیصل اکرم کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔
پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو نویں برسی پر خراج تحسین
مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو ان کی نویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، شہید مریم نے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا کر قربانی کی لازوال مثال پیش کی، شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، فوج سمیت ہر ادارے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے کر اپنی صلا حیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں ،قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے، شہید مریم نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ملتی ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
-
دنیا 2 دن پہلے
روس نے یوکرین پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
علاقائی ایک دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ