جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل8: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کا مقابلہ آج ہوگا

میچ شام 7 بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل8: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کا مقابلہ آج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 8 کے 17ویں میچ میں (آج) بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پر کنگز چوتھے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہے، اس لیے دونوں ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم میچ میں جیت کو یقینی بنانا چاہیں گی۔
کراچی کنگز:
عماد وسیم ، حیدر علی، اینڈریو ٹائی، محمد عامر، عمران طاہر، میتھیو ویڈ، شعیب ملک، عامر یامین، جیمز فلر، ایڈم روسنگٹن، عاکف جاوید، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی، قاسم اکرم، محمد عمر، شرجیل خان، طیب طاہر، تبریز شمسی، بین کٹنگ، موسی خان، فیصل اکرم شامل ہیں۔
پشاور زلمی:
 بابر اعظم (c)، روومن پاول، وہاب ریاض، ارشد اقبال، دانش عزیز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، بھانوکا راجا پاکسے، مجیب الرحمان، عامر جمال، صائم ایوب، سلمان ارشاد، حسیب اللہ خان، خرم شہزاد، رچرڈ گلیسن، سفیان مقیم، ٹام کوہلر کیڈمور، عثمان قادر، جمی نیشام، حارث سہیل شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کا جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ پرواز حجاز مقدس پہنچائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے  کا  جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان

 پاکستان ائیر لائن پی آئی اے نے جج آپریشن کیلئے فلائٹس کا اعلان کردیا ۔ 

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9 مئی جو شروع کیا جائےگا جو کہ 10 جون تک جاری رہے گا ۔ 

پہلے روز کراچی سے 2 پروازوں سے 330 عازمینِ حج، لاہور سے 3 پروازوں سے 670 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔

ملتان سے پہلے روز 2 پروازوں سے 329 عازمینِ حج، سیالکوٹ سے 1 پرواز سے 151 عازمین ِمدینہ منورہ پہنچیں گے۔

پی آئی اے 34 ہزار حج عازمین کو بذریعہ  174 پروازوں کے  حجاز مقدس پہنچائے گی ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے تین صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخلوط حکومت میں شامل ہونے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک روز قبل کے پی اور پنجاب کے گورنرز کے لیے پارٹی کے دو سینئر رہنماؤں کو نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی چیپٹر کے صدر جعفر خان مندوخیل کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلیغ الرحمان گورنر پنجاب تھے، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حاجی غلام علی کے پی میں اسی عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مندوخیل کی تقرری کی سمری مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی منظوری کے بعد صدر مملکت آصف علی  زرداری کو بھجوائی تھی۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کو کے پی، سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کی منظوری دی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101(1) کے تحت دی گئی۔

 

کاغذات نامزدگی کے فوراً بعد بلاول بھٹو نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم آفس کے ایک ذرائع  نے بتایا تھا کہ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات تھی جس میں دونوں صوبوں کے گورنرز کا معاملہ زیر بحث آیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll