لندن : ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں ، اس حوالے سے ملکہ برطانیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آخری رسومات میں شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ونڈرکیسل میں ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔ شہزادہ ہیری کی وجہ سے ملکہ برطانیہ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ شاہی گھرانے کے تمام افراد یونیفارم کی روایت کے برخلاف سوگ کا لباس پہنیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایک جیسا لباس پہن کر تمام افراد کے متحد ہونے کا پیغام دیا جائے گا۔ شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد ان سے ان کے اعزازی فوجی عہدے واپس لے لیے گئے تھے۔
شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اگلے ہفتے ونڈسر کاسٹل کے سینٹ جارج چیپل میں ہوں گی۔ کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر آخری رسومات میں صرف 30 سوگواران شامل ہوں گے جنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔ اگرچہ شاہی محل نے 30 افراد کی فہرست جاری نہیں کی، تاہم مذکورہ افراد میں شاہی خاندان کے کئی اہم افراد بھی شامل نہیں ہوں گے۔اس موقع پر پوری برطانوی قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کرے گی جبکہ آخری رسومات کو برطانیہ میں نشر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ جمعے کے روز 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ، شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے اور انہیں آخری بار جولائی 2020 میں کسی عوامی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات17 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 8 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 9 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 7 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 10 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 6 گھنٹے قبل