اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ، حکومت کی جانب سے 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی سمری متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن حکام کاکہنا ہے کہ سمری میں پیٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن حکام کو ارسال کی گئی ہے۔ اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام تک کیے جانے کا امکان ہے۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 4 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 8 منٹ قبل