انتخابات کیلئے عدالتی افسران نامزد کئے جائیں ،پی ٹی آئی کا چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کو خط
شفافیت کے پیش نظر انتخابات ہمیشہ عدالتی افسران پر مشتمل ڈی آر اوز اور آر اوز کے ذریعے ہی کروائے جاتے ہیں،فواد چوہدری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر ان سے انتخابات کیلئے عدالتی افسران کی نامزدگیوں کی استدعا کر دی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شفافیت کے پیش نظر انتخابات ہمیشہ عدالتی افسران پر مشتمل ڈی آر اوز اور آر اوز کے ذریعے ہی کروائے جاتے ہیں، انتخابات کے انعقاد کیلئے عدالتی افسران کی نامزدگیوں کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کئے جانے پر تحریک انصاف حیرت و تشویش کاشکار ہے۔
خط میں کہا گیا کہ وفاقی اور پنجاب کی نگران حکومتیں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کو نشانِ انتقام بنانے کیلئے ہر حد سے گزر رہے ہیں، انتخابات سے دور رکھنے کیلئے تحریک انصاف کے قائدین کو جعلی اور جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن بھی اپنی غیر جانبداریت برقرار رکھنے میں ناکام ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے زور دیا کہ عدالتی افسران کی بجائے اگر حکومت کے ماتحت افسران کو انتخابات کاانعقاد سونپا گیا تو ان کی شفافیت کے امکانات خاک میں مل جائینگے اور عوام بھی انہیں قبول نہیں کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دھاندلی و بدعنوانیوں کے تدارک اور آزادانہ، منصفانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے عدلیہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
فواد چوہدری نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کئیے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں، 30اپریل کو پنجاب میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد کیلئے ماتحت عدلیہ سے افسران کی نامزدگیوں کے حوالے سے رجسٹرار کو مناسب ہدایات جاری کریں۔

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 7 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 9 گھنٹے قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 9 گھنٹے قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 7 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 7 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 7 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی
- 10 گھنٹے قبل