وزیراعظم آج سندھ کی ترقی کیلئے446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج سکھر کے ایک روزہ دورے کے موقع پر سندھ کی ترقی کیلئے چار سو 46ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے۔ ائیرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان ائیرپورٹ سے سکھر جائیں گے اورسکھر میں کامیاب نوجوان احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم سکھر میں احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لیں گے جس کی تقسیم اس ہفتے شروع کی گئی ہے ،وزیراعظم کفالت ادائیگی مرکز پرصارف خواتین سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم احساس پروگرام کے بائیومیٹرک نظام کا بھی جائزہ لیں گے۔ڈاکٹرثانیہ نشتر وزیراعظم کوسندھ میں احساس کےجاری پروگراموں کی کارکردگی پربریفنگ دیں گی۔
سکھر میں وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کے مقامی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم دوپہر میں کراچی کے لیے روانہ ہونگے۔ جہاں وہ شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ جبکہ گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔
ترقیاتی پیکج کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ پیکج کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے گیارہ سو ارب روپے کے علاوہ ہوگاجس کا گزشتہ سال وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دو سال سندھ کی ترقی کے سال ہونگے۔فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سندھ کی عوام کی پسماندگی دور کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزگورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم کل سندھ کےدورے پرسکھر پہنچیں گے، سندھ کےعوام کاانتظارختم ہونےوالاہے، سندھ کےعوام اپنےمحبوب قائد کا بے انتہا انتظار کررہے تھے، وزیراعظم سندھ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago


