اسلام آبا د : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورنوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے ۔

جی این این کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ہے۔نوازشریف کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا فضل الرحمان پر چھوڑ دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے ، ہم اب بھی پی ڈی ایم کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کیلئے وہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیئے، جس پر سابق وزیراعظم نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کرچکے ہیں۔
ٹیلیفونک رابطے میں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان کی بھی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات سامنے آئے تھے ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے تھے۔ شوکاز نوٹس دینے پر پی پی پی نے پی ڈی ایم سے احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفی دے کر سیاسی ذہانت کا اظہار نہیں کیا تاہم دونوں پارٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago


