جی این این سوشل

پاکستان

قانون کی بالادستی کویقینی بنایا جائے،شبلی فراز

یہ لوگ عمران خان کو کسی طریقے سے شکست نہیں دے سکتے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قانون کی بالادستی کویقینی بنایا جائے،شبلی فراز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے سینیٹرشبلی فراز کاکہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ قانون کی بالادستی کویقینی بنایا جائے۔عوام عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فراز کاکہنا تھا کہ 24گھنٹے ظلم اور تشدد کابازار گرم کیا ہوا تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں،بچوں اور خواتین پرتشدد کیاگیا۔خان صاحب اپنے اوپر قاتلانہ حملے سے پہلے ہرعدالت جاتے رہے ہیں۔ ہماراموقف تھا کہ عدالتوں میں ضرورجائیں گے۔یہ لوگ عمران خان کو کسی طریقے سے شکست نہیں دے سکتے۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 75سال سے ملک کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔قانون کی بالادستی ،آئین پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئین میں صاف لکھا ہے 90دن میں الیکشن ہوں۔رہنماتحریک انصاف کاکہنا تھا کہ آڈیوویڈیوپروڈکشن کی ایکسپرٹ مریم نواز ہیں۔صدرمملکت کی آڈیوبھی ٹیپ ہورہی ہیں جوشرم کا مقام ہے۔

جرم

صدر اور وزیر اعظم کی کراچی خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیر اعظم کی  کراچی خود کش دھماکہ  کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

انہوں نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll