تجارت
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری دن میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 29 پیسے تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 285 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔
پاکستان
الیکشن تبھی ہوں گے جب میں الیکشن کراؤں گا: آصف علی زرادری
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن تبھی ہوں گے جب میں الیکشن کراؤں گا۔

لاہور کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں۔ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انشا اللّٰہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔
پاکستان
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست گزار تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر عاق چوک کے قریب گھر سے عدالت جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔
عبدالرزاق شر نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف بطور وزیراعظم آئین توڑنے پر آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔
ایس پی شفقت جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ورثا پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی سول اسپتال سے لاش اپنے ہمراہ لے کر چلے گئے۔
وزیراعلی ٰبلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر فوری رپورٹ پیش کی جائے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ہے، واضح رہے کہ عبدالرزاق کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کی درخواست پر سماعت 7 جون کو ہونا تھی، لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے قتل کا مقدمہ چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف کرائیں گے۔
تجارت
محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیا
منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے،محکمہ زراعت

محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کوکپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی بی ٹی اقسام آئی یو بی13،ایف ایچ142،ایم این ایچ886،نیاب 878،بی ایس15،ایف ایچ 114،ایف ایچ لالہ زار،آئی آر3701،این ایس 121 وغیرہ اور نان بی ٹی اقسام نیاب کرن وغیرہ کاشت کریں جبکہ کپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے۔
انہوں نے کہا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ 75 فیصد یا زیادہ ہو تو کاشت کیلئے بُر اترا ہوا 6کلو گرام جبکہ بُردار بیج8 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ60فیصد ہو تو بُر اترا ہوا بیج8اور بر دار بیج 10 کلوگرام فی ایکڑ اور اگر بیج کا اگاؤ 50فیصد ہو تو شرح بیج بر اترا ہوا بیج 10 کلوگرام جبکہ بردار بیج 12 کلو گرام فی ایکڑ ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرل سے کاشتہ فصل کیلئے پہلی آبپاشی بوائی کے 30تا 35دن بعد اور بقیہ 12سے15 دن کے وقفے سے کی جا ئے جبکہ پٹریوں پر کاشتہ فصل کیلئے بوائی کے بعد پہلا پانی 3 تا4 دن،دوسرا، تیسرا اور چوتھا پانی6 تا7 دن کے وقفے سے جبکہ بقیہ پانی 12 دن کے وقفے سے حسبِ ضرورت لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار پودوں کی تعداد پوری کرنے کیلئے چھدرائی کے عمل سے زائد پودے نکال دیں اورچھدرائی کا عمل بوائی کے 20 تا 25دن کے اندریا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ میں مکمل کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار کمزور زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور ساڑھے تین بوری یوریا فی ایکڑجب کہ درمیانی زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور سوا تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں اسی طرح زرخیز زمین میں سوا بوری ڈی اے پی اور تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کی جائے
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جوفوج کے خلاف ہیں:پرویز الٰہی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
میئرکراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی