جی این این سوشل

کھیل

پہلا ایلی منیٹر: زلمی کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پہلا ایلی منیٹر: زلمی کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں  پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 64، محمد حارث 34 اور صائم ایوب 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو جب کہ محمد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کا میچ ہارنے والی ٹیم پی ایس ایل 8سے باہر ہوجائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ دوسرے ایلی منیٹر میں لاہور قلندرز سے  ہو گا۔

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟، جج کا تفتیشی افسر سے استفسار 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر  سے استفسار کیا کہ ملزم گاڑی سے باہر آیا ہے یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟ تاہم تفتیشی افسر نے اس سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے میں اعظم سواتی کی ضمانت کی توثیق کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll