Advertisement
پاکستان

عمران خان پیشی کے لیے روانہ،آئی جی پنجاب کو حکم ،ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دی جائے:ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دی جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 17 2023، 9:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان پیشی کے لیے روانہ،آئی جی پنجاب کو حکم ،ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دی جائے:ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دی جائے، عمران خان حفاظتی ضمانتوں کے کیس میں عدالت میں پیش ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے لاہور میں آپریشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانتوں کے کیس میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض کردیا۔ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں تو آنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سارھے 5 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement