جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل سیزن 8فائنل: لاہور قلندرز کا ملتان کو 201 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 201 رنز کا ہدف دیدیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل سیزن 8فائنل: لاہور قلندرز کا ملتان کو 201 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 201 رنز کا ہدف دیدیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حریف ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ مرزا طاہر بیگ کی اننگز کا خاتمہ احسان اللہ نے کیا، بیٹر نے 18 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 30 سکور کی باری کھیلی۔

اس دوران فخر زمان نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی اور چند بڑے شارٹس کھیلے تاہم اوپنر اسامہ میر کی گیند پر عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے، آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 34 گیندوں پر 39 سکور کی باری کھیلی تھی۔

اُسامہ میر نے اس سے اگلے اوور میں لاہور قلندرز کے دو کھلاڑیوں احسن حفیظ اور سیم بلنگز کو چلتا کیا، دونوں نے بالترتیب 0 اور 9 رنز بنا کر واپس گئے۔

14 ویں اوورز میں سکندر رضا 1 سکور پر خوشدل شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اسی دوران عبد اللہ شفیق نے جارحانہ بیٹنگ کی لاہور قلندرز کو مشکل وقت سے نکالا، ان کی باری کا اختتام انور علی نے کیا، بیٹر نے 40 گیندوں پر 65 سکور بنائے، اس باری میں انہوں نے 8 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

اسی دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حریف باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا، انہوں نے محض 15 گیندوں پر 44 رنز کی طوفانی باری کھیلی، اس اننگز میں انہوں نے 5 چھکے اور دو چوکے بھی لگائے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے، اُسامہ میر نے تین جبکہ خوشدل شاہ، احسان اللہ اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ ملنےکےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسٹیٹ کونسل احتجاج کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 29 جولائی ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت دے دی جائے، درخواست گزار نے انڈر ٹیکنگ دی کہ احتجاج پرامن ہو گا کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال نہیں بنے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا 18 جولائی سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ 29 جولائی احتجاج کی اجازت تب ہی ہو سکتی ہے اگر باقی سیاسی جماعتوں کی لا اینڈ آرڈر صورتحال پیدا نہ ہو۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مناسب پابندیوں کے ساتھ آئین میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر پٹیشنر پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہوسکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll