کھیل
پی ایس ایل سیزن 8: لاہور قلندر نے فائنل کا معرکہ اپنے نام کر لیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایونٹ کے فائنل میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ ، زبردست باؤلنگ اور شاندار قیادت کے باعث لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پچھاڑ کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹلز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایونٹ کے فائنل میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ ، زبردست باؤلنگ اور شاندار قیادت کے باعث لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پچھاڑ کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹلز اپنے نام کر لیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حریف ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ 24 ہزارشائقین کرکٹ نے میچ دیکھا۔
ملتان سلطانز
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز عثمان خان اور کپتان محمد رضوان نے کیا، دونوں نے ابتداء جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔
ملتان سلطانز کو پہلا نقصان 4 ویں اوورز میں اٹھانا پڑا، جب عثمان خان 41 کے مجموعی سکور پر 12گیندوں پر 18 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد روسو نے محمد رضوان کے ساتھ ملکر سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، اس دوران دونوں کے درمیان 42 گیندوں پر 64 سکور کی پارٹنر شپ بنائی، 10 ویں اوورز میں 105 کے مجموعی سکور پر روسو 32 گیندوں پر 52 رنز کی باری کھیل کر چلتے بنے۔ راشد خان نے وکٹ حاصل کی۔
محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ راشد خان نے کیا، کپتان نے 23 گیندوں پر 34 رنز کی باری کھیلی۔ کیرن پولارڈ کی اننگز 16 گیندوں پر 19 سکور پر ختم ہوئی، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان نے کیچ تھاما۔
ٹم ڈیوڈ کی باری 16 گیندوں پر 20 رنز پر ختم ہو گئی، شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں وکٹ آئی، انور علی ایک سکور پر کپتان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس سے اگلی ہی گیند پر اُسامہ بھی کریز چھوڑ گئے، کپتان لاہور قلندرز کی گیند پر حارث رؤف نے کیچ تھاما۔
19 اوورز میں عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور حارث رؤف کو ایک اوورز میں 21 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ عباس آفریدی نے 6 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ تاہم آخری اوورز میں زمان خان نے اعصاب شکن میچ میں ایک سکور سے ملتان سلطانز کو پچھاڑ دیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 199 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار شکار کیے، راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
دنیا
آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی
یہ رقم یوکرین کو آئندہ 4 سال کے دوران قسطوں میں ملے گی

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے، یہ رقم یوکرین کو آئندہ 4 سال کے دوران قسطوں میں ملے گی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پیکج اس عالمی معاونت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت گزشتہ 13 ماہ سے روس کے حملے سے متاثرہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے 115 ارب ڈالر دیے جانے ہیں۔
قبل ازیں جمعہ کو تین امریکی حکام نے کہا تھا کہ یوکرین کی روس کے خلاف لڑائی کے لیے 2.6 بلین ڈالر کے امریکی فوجی امدادی پیکج کا اعلان متوقع ہے جس میں فضائی نگرانی کے ریڈار، اینٹی ٹینک راکٹ اور ایندھن کے ٹرک شامل ہو سکتے ہیں۔
ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ہفتے برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران توانائی کو ہتھیار بنانے کی روس کی کوششوں کی مزاحمت اور یوکرین کی جوابی کارروائی کی حمایت کریں گے۔
جرم
کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے گروپ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے گروپ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او شارع نور جہاں غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان زاہد، الیاس، عادل اور منظور کو گرفتار کرکے چھینے ہوئے 16 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور 2 پستول برآمد کیے ہیں۔
گرفتار ملزمان زاہد اور الیاس اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار دیگر 2 ملزمان عادل اور منظور سافٹ ویئر سے چھینے ہوئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کے چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد 16 موبائل فونز میں سے 3 کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرلیا گیا تھا جبکہ 4 موبائل فونز آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے لیے عادل اور منظور کو دیے گئے تھے۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پاپوش نگر میں موبائل مارکیٹ کی دکان پر یہ کام انجام دیتے تھے جبکہ ملزمان نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ سستے اور خراب موبائل فون کی آئی ایم ای آئی چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز میں سافٹ ویئر کی مدد سے تبدیل کرتے تھے جبکہ ملزمان مارکیٹ میں بلاک موبائل فونز کو بھی کھولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مارکیٹ میں نصف درجن سے زائد افراد اور بھی ہیں جو یہ کام کرتے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور گروہ میں شامل دیگر افراد کو سرگرمی سے تلاش کیا جا رہا ہے۔
پاکستان
چیف جسٹس کو سوچنا چاہیے تھا، معاملہ 9 سے 3 کے بینچ پر آ گیا ہے:راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو سوچنا چاہیے تھا، معاملہ 9 سے 3 کے بینچ پر آگیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو سوچنا چاہیے تھا، معاملہ 9 سے 3 کے بینچ پر آگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ استعفے اس لئے منظور کئے کیونکہ یہ صرف اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چاہتے تھے،سیاست کے لئے مائنس ون فارمولا زہر قاتل ہے، نہیں چلتا اور نہ اس کے قائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر عمران خان کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو سب پارٹیاں کہہ رہی ہیں وکلا کہہ رہے ہیں فل کورٹ بینچ بنائیں کیوں نہیں بناتے؟
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے قریب دریا سے آٹھ لاشیں برآمد
-
پاکستان 2 دن پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
فرد جرم عائد ہونا سیاسی حریفوں کی دشمنی کے باعث ہے، ٹرمپ
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی
-
تجارت ایک دن پہلے
غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
-
جرم 2 دن پہلے
لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی