جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نےمل کر شیڈول کی  تبدیلی پر اتفاق کیا ہے،پی سی بی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نےمل کر شیڈول کی  تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان  میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جس کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے لاہور آئے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 سے 17 اپریل تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے اور  سیریز کے 2 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ 20 سے 26 اپریل کو راولپنڈی جبکہ 30 سے 7اپریل تک 4 ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے شیڈول کے مطابق سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں ہونا تھا۔

 

پاکستان

حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت 2 بجے محفوظ فیصلہ سنائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حسن اور حسین نواز کی بریت کی  درخواستوں پر  فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

عدالت نے حسن اور حسین نواز کے تین ریفرنسز (ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس) میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قائد ن لیگ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز نے احتساب عدالت میں اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے جبکہ ان کے کیس میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔

قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو بری کیا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

عدالت کی جانب سے 2 بجے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر زرداری کی ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

پیوٹن کی فعال قیادت میں پاکستان اور روس کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر زرداری کی ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکبا د دی ہے۔

ایکس ہینڈل پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ولادی میر پیوٹن کی فعال قیادت میں پاکستان اور روس کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی دو مقدمات میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی دو مقدمات میں بری

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 2 کیسز میں ریلیف مل گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کی درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائسہ کنڈی نے کی۔ نبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز میں وکیل نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کو عدالت طلب کیا جائے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ پہلے عمران خان کی درخواستِ بریت پر بحث کر لیں، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہو گیا تو کون ذمے دار ہو گا؟

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، زمان پارک آپریشن کیا گیا، وارنٹ نکالے گئے، حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا ہے، عمران خان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، درخواست پروڈکشن پر نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کا کردار ہے، ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھا، دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا نہ بتایا گیا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔

جج شائستہ کنڈی نے سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہوچکے ہیں؟ جس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہوچکے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll