جی این این سوشل

کھیل

بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا،جس کا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو کیا گیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا،جس کا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو کیا گیا تھا۔

بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے۔ عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، یونس خان ماضی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔

بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ہیں۔

ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021ء میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور قومی ٹیم کے رنز مشین نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔

کھیل

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد کھیلا جائے گا

ایونٹ میں سندھ’ بلوچستان ‘ خیبرپختونخوا’ پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد کھیلا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کے زیر اہتمام ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد 20 سے 25 اپریل تک پشاور میں کھیلا جائے گا،جس میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ایونٹ میں سندھ’ بلوچستان ‘ خیبرپختونخوا’ پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اسلام آباد ٹیم کی قیادت نثار علی خان ‘ سندھ ٹیم کی قیادت بدر منیر ‘ بلوچستان ٹیم کی قیادت نعمت اللہ ‘ پنجاب ٹیم کی قیادت ظفر اقبال جبکہ خیبرپختونخوا ٹیم کی قیادت ثنا اللہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے عدالت سے رجوع

تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے عدالت سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب یا 30 مارچ کو جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں جلسہ عام کیلئے ڈی چوک، ایف نائن پارک یا پریڈ گراؤنڈ کی جگہیں مانگی گئیں۔

تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی چیئرمین کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کی درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائسہ کنڈی نے کی۔ نبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز میں وکیل نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کو عدالت طلب کیا جائے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ پہلے عمران خان کی درخواستِ بریت پر بحث کر لیں، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہو گیا تو کون ذمے دار ہو گا؟

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، زمان پارک آپریشن کیا گیا، وارنٹ نکالے گئے، حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا ہے، عمران خان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، درخواست پروڈکشن پر نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کا کردار ہے، ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھا، دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا نہ بتایا گیا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔

جج شائستہ کنڈی نے سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہوچکے ہیں؟ جس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہوچکے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا اور لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll