ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی زیر قیادت اپنی تقدیر بدلنے کا اہم فیصلہ کیا اور ایک علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے حتمی لائحہ عمل اختیار کیا۔
آج ہی کے دِن لاہور میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں وہ تاریخ ساز قرار داد منظور کی گئی تھی جو بعد میں قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی، اِس قراراداد نے منزل کا واضح شعور دیا جس کی وجہ سے صرف 7سال کے اندر مملکت پاکستان معرضِ وجود میں آگیا۔
سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمیں اس دن کی اہمیت کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے، پاکستان امن پسند اور محبت کرنے والا ملک ہے اور اگر کسی نے ہماری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو چیلنج کرنے کی ہمت کی تو ہم بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
افواج پاکستان نے نہ صرف ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے بلکہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ وارانہ اور نڈر افواج میں ہوتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار اور رہنما اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہو کر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں اور مسائل سے سبق سیکھتے ہوئے ملک کے روشن مستقبل کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی انتھک جدوجہد، جانی و مالی قربانیوں سے معرضِ وجود میں آیا۔
اس کی بقاء، سلامتی، یکجہتی، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ لاکھوں جانی قربانیوں سے حاصل ہونے والا ملک ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے۔
اس دن کا سب سے بڑا درس یہ ہے کہ ہم مل کر تمام حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں اگر ہم مل کر ایک جدوجہد کے بعد ایک عظیم ریاست بنا سکتے ہیں تو ہم متحد ہوکر اس ریاست کی تقدیر بھی بدل سکتے ہیں اور آج کے دور میں اس کی اشد ضرورت بھی ہے کہ ہم متحد ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کر سکیں۔
آیئے ہم سب پختہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لئے ہم ایک زندہ اور پر عزم قوم کے طو رپر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوائیں اورمفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ او ر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے اپنے مستقبل کا تعین کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 7 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل











