جی این این سوشل

کھیل

حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے  ڈی ایس پی بن گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جب کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

اب اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیا۔

حارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

2400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قمیت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے، وزیر اعلی کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ملک لندن پلان یا فرد واحد کی خواہشات پر چلے گا تو ایسا ہی حال ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے کیسز جعلی ہیں اور یہ نظام آئے روز بے نقاب ہورہا ہے۔

راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  لوگوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا، آپ نے بلے کا انتخابی نشان لے لیا ،پارٹی ختم کردی، بانی پی ٹی آئی کی قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور بہت جلد اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، اور جب فارم 47 بنانیوالے نے اعتراف کیا تو اسے ذہنی مریض قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کرکے فارم 47والوں کو ایوان میں بھیجا گیا ہے ہم اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی جنگ جاری رہے گی. ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ہیں، ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں، جب ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں تو یہ ذہنی مریض ہیں، جعلی ایف آئی آرز کے زور پر آپ لوگوں کی زبانیں بند نہیں کرسکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا ہوا ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ فارم 47پر بنا ہواہے، میرے معاملات اس ہی کابینہ سے ہونے ہیں، جب اپنی ڈیل کے مطابق ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، ججز نے جو خط لکھا اس کے بعد ہر چیز ظاہر ہوچکی ہے، تمام فیصلے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے، یہ بے نقاب ہوچکے ہیں، اب ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، ان کو لگتا ہے یہ بے وقوفوں کی طرح قوم کو دھوکہ دے دیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک سعودیہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی، اسحاق ڈار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک سعودیہ  تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے نہ صرف گہری قابل قدر شراکت داری کو تقویت ملے گی بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں ، سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہدف سرمایہ کاروں بالخصوص سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ماحول پیدا کرتے ہوئے پاکستان کو اقتصادی سرگرمی اور اور جدت کے حامل مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔

وزیر خارجہ ڈار نے کہا کہ پاکستان زرخیز زرعی زمین، فعال افرادی قوت ،معدنی وسائل ، متحرک آئی ٹی سیکٹر اور شمسی، ہائیڈرو اور ونڈ جیسی قابل تجدید توانائی کے وافر امکانات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کی زرخیز زمین نے زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ پروسیسنگ میں بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں۔ آبی وسائل کا ایک وسیع نیٹ ورک پاکستان کے لیے ریجنل فوڈ باسکٹ بننے کے امکانات پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کان کنی کے شعبہ بالخصوص تانبا ،سونا اور قیمتی معدنیات سے معروف ٹیتھیان بیلٹ میں بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں جن سے بھی تک استفادہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کو دسیتیاب وافر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اجلاس میں  سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینیر عبدالرحمن عبدالمحسن آل فضلی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر، بندر ابراہیم الخریف، معاون وزیر برائے سرمایہ کاری، ابراہیم بن یوسف المبارک؛ سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازیاد التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سینئر حکام شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll