جی این این سوشل

پاکستان

عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی

یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرتجارت نویدقمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج ہونے کے بعد پاکستانی تاجروں کو یورپی قوانین کی اضافی نگرانی سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

نویدقمر کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کے تحت اب یورپ کےلیگل اور اکنامک آپریٹرز پاکستانیوں کی اضافی چھان بین نہیں کریں گے۔

 

 

خیال رہے کہ 14 نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی فنانسنگ روکنےکی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔

پاکستان

جارحانہ مزاج کسی کی مدد نہیں کرتا ،اس سے گریز کریں،عمر عطاء بندیال

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی پنجاب میں انتخات کے حوالے سے نظرثانی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جارحانہ مزاج کسی کی مدد نہیں کرتا ،اس سے گریز کریں،عمر عطاء بندیال

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ مزاج کسی کی مدد نہیں کرتا، اس سے گریز کریں تحقیقات کرانی ہیں تو طریقہ کار سے آئیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے، اب نظرثانی اپیل فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا بنچ ہی سنے گا اور نئے ایکٹ کے تحت نظرثانی کا دائرہ اختیار اپیل جیسا ہی ہوگا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ یہ تو بڑا ہی دلچسپ معاملہ ہوگیا، یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے، آپ اس سے متعلق حکومت سے ہدایت لے لیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دوسرے فریق کو اس نئے قانون کا پتہ ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج علی ظفر نظر نہیں آئے لیکن انہیں سینیٹ سےعلم تو ہوگیا ہو گا۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا کہنا تھا کہ عدالت کا ذہن کسی قانون کوختم کرنے کا نہیں، اب ہم یہ قانون کیوں توڑیں، صرف عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کریں گے، عدالتی اصلاحات کیس جمعرات کو سنیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جتنے کمیشن بنتے رہے ان میں چیف جسٹس کے نامزد لوگ شامل ہوئے، عدالتی روایات کو ختم نہ کریں، معاملات کو خفیہ نہیں رکھا جانا چاہیے، آپ کے چیف جسٹس پر تحفظات تھے، اسے تاریخ کا حادثہ کہہ لیں مگر چیف جسٹس ایک ہی ہوتا ہے، چیف جسٹس کے اختیارات قائم مقام ہی استعمال کر سکتا ہے، ماضی میں چیف جسٹس کمیشن کیلئے جج نامزد کرتا تھا اور جج نامزد ہونے کے بعد حکومت ان کا نوٹیفکیشن کرتی تھی، درست طرز عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن والا کیس مقرر ہے، اٹارنی جنرل اس بارے میں بھی حکومت سے ہدایات لے لیں، آپ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ہمارا حکم نامہ پڑھا ہو گا، ذہن میں رکھیں کہ عدالت نے کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا، عدالت نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی پنجاب میں انتخات کے حوالے سے نظرثانی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز

لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد  45 سال مقرر کی گئی ہے،پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز کل بروز منگل سےشروع ہو جائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم  میں ہونے والا امپائرنگ کورسز چار روز جاری رہے گا، لیول ٹو امپائرنگ کورسز میں 65 امیدوار شرکت کریں گے، جس کا مقصد پی سی بی کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنا ہے۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق  کورس میں کامیاب ہونے والے امپائرز کو پی سی بی ڈیویلپمینٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا۔ کامیاب امپائر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے. 

کورس میں شریک امیدواروں کو پہلے تین روز  ٹریننگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، جبکہ آخری روز امیدواروں کے انٹرویوز اور تحریری امتحان ہوں گے.

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر احسن رضا، آئی سی سی اور پی سی بی کےانٹرنیشینل امپائرز پینل میں شامل آصف یعقوب اور پی سی بی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ناصر حسین کو ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد  45 سال مقرر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8کیس رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ

7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8کیس رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 کیس رپورٹ ہوئے اور7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیر کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، تاہم 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll