جی این این سوشل

کھیل

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو کا ٹاپ ایٹ میں مقابلہ روس کے ہی کیرن خچانوف سے ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فلوریڈا: میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔کارلوس الکاراز،ٹیلرفریٹز،ایمل روسوووری، جینک سنر،کرسٹوفر یوبینکس،ڈینیل مدویدوف، فرانسسکو سیرونڈولو اور کیرن خچانوف ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے جس میں مردوں سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

کارلوس الکاراز،ٹیلرفریٹز،ایمل روسوووری، جینک سنر، کرسٹوفر یوبینکس، ڈینیل مدویدوف، فرانسسکو سیرونڈولو اور کیرن خچانوف ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

کوارٹر فائنل رائونڈ میں سپین کے عالمی نمبر ون، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار ٹیلرفریٹزسے، فن لینڈ کے ایمل روسوووری کا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں مقابلہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنرسے، امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس کوارٹر فائنل میں روسی ٹینس سٹار ڈینیل مدویدوف کے مد مقابل ہوں گے، ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو کا ٹاپ ایٹ میں مقابلہ روس کے ہی کیرن خچانوف سے ہوگا۔

 

پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سےملاقات ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوگی۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ چاول اور گندم ک اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔ بجلی کی چوری کو روکنا ہے، گورننس کو بہتر اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئےکام کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نگران حکومت کے اقدامات سے ممکن ہوا۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتر ہو گی۔ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ جب تک اسپیس نہیں ملے گی ہم آگے نہیں جا سکے گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کےلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہت بہتری آئی ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہو گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے۔ ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ ایڈوانس مرحلے پر ہے۔ ہمارا ٹارگت محصولات کو بڑھانا ہے۔ ہمارے پاس چیزیں ہیں مگر ان پرعمل درآمد ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی میں ہم نے ایجنڈے پر عمل درآمد کی طرف جانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے۔ حکومت نے آپریشنل اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ جو ادارے نقصان میں ہیں ان کو نجکاری کی طرف لے کر جائیں گے۔ ٹیکس کلیکشن میں کمی ہے جس کو ٹھیک کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی چوری اور سہولت کاری کے خلاف اہم اجلاس

اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی چوری اور سہولت کاری کے خلاف اہم اجلاس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایسے افسران جو بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی شروع کی جائے ، لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز اور زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانیٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد لغاری ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی ، وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ ایسے افسران جو کہ بجلی چوری اور اس حوالے سے سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی شروع کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد از جلد حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جنریشن کمپنیز سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں جن کی نجکاری کے لئے کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئیزیشن کے حوالے سے مکمل پلان بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

 

اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانیٹرز تعینات کئے جائیں گے۔

اجلاس کو انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح کم ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 462 (O) میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم لائی گئی ہے جس کے بعد بجلی چوری اب ایک قابل دست اندازی پولیس جرم ہے ۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پچھلے سال ستمبر میں شروع ہونے والی انسداد بجلی چوری مہم کی وجہ سے بجلی چوری کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی، انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ستمبر 2023 سے اب تک 57 ارب روپے کی ریکوری یا وصولی کی جا چکی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کو مؤثر بنانے کے کئی انسداد بجلی چوری مہم میں ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی گئی۔ انسداد بجلی چوری مہم کے تحت کارروائیوں کے نتیجہ میں پنجاب میں 45,777، سندھ 1250، خیبر پختونخوا میں 5121 جبکہ بلوچستان میں 181 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll