با ت چیت صرف بات چیت کی حد تک نہیں ہونی چاہیے، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کے پاور سٹرکچر میں شامل عدلیہ ، اسٹیبلشمنٹ ،میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ملکر بیٹھیں تو حل نکل سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے جو اشخاص بات چیت کے لئے آتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہوتا،اسی لئے دو تین مہینوں سے ان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ وہ بدھ کو وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ با ت چیت صرف بات چیت کی حد تک نہیں ہونی چاہیے، اگر ہم نے اس دلد ل نکلنا ہے تو پاور سٹرکچر کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے۔
صرف سیاستدان سٹیک ہولڈرز نہیں ہیں، 75 سالہ ملکی تاریخ بتا تی ہے کہ پاور سٹرکچر میں اور بھی سٹیک ہولڈرز ہیں ،سب مل کر بات چیت کی طرف جائیں تو اس میں کامیابی کے امکانات ہیں، صرف سیاستدانوں کے درمیان گفت و شنید ہونی ہے تو اس میں کامیابی کے امکانات نہیں سمجھتا ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ میں رابطے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کی طرف سے جو اشخاص آتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا وہ گپ شپ لگا کر واپس چلے جاتے ہیں ۔ یہ پچھلے دو، تین مہینے میں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور سٹرکچر میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا سٹیک ہولڈرز ہیں ،یہ سب کسی نہ کسی صورت مل کر بیٹھے تو حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ترامیم کے بعد کچھ بہتری آئی ہے، آج بھی عدالت میں اس پر بحث ہورہی کہ فیصلہ کس تناسب سے ہے ، ہم اس پر کمنٹ نہیں کرسکتے لیکن ایک کنفوژن تو سامنے آچکا ہے ، کوئی بھی فیصلہ آتا ہے اس پر یہ سایہ رہے گا کہ یہ فیصلہ کس تناسب سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہت سی چیزیں ختم ہونی چاہیے تھی جس قسم کا ماحول ہے اس میں تمیز ختم ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کی باتیں ہورہی ہیں ،پہلے بات چیت کے پیرا میٹرز طے ہونے چاہیے، بات چیت صرف بات چیت کی حد تک نہیں ہونی چاہیے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 13 منٹ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 25 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میںبھی ضافہ کردیا
- 3 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 38 منٹ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل