کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) اب اپنی کارگو خدمات کے ذریعے پاکستان میں مدینہ کی کھجوریں آرڈر پر فراہم کرے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) اپنی کارگو خدمات کے ذریعے پاکستان میں مدینہ کی کھجوریں آرڈر پر فراہم کرے گی۔پی آئی اے نے عام شہریوں اور کھجوریں درآمد کرنے والوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔اس کیلئے قومی ایئرلائن نے خصوصی رعایتی نرخ متعارف کرائے ہیں تاکہ لوگ گھر بیٹھے مدینہ کی کھجوریں حاصل کر سکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ مدینہ کارگو آفس کال کرکے آرڈر بک کروایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھروں میں کھجوریں بھجوا سکتے ہیں۔
— PIA (@Official_PIA) April 18, 2021
پاکستان میں عام طور پر جب کوئی حج، عمرے کر کے واپس آتا ہے تو وہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے کھجوروں کا تحفہ لازمی لاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کھجوروں کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وبا کے باعث بیرون ملک سے پروازوں کا سلسلہ بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے پاکستان سے بھی پروازیں بند ہیں۔جبکہ اس دوران سعودی عرب سے پروازوں کی واپسی جاری ہے جبکہ کارگو سروس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 15 گھنٹے قبل

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
- 15 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی ،تحقیقات جاری
- 18 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 19 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
- 18 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)




