اسلام آباد: حکومت پاکستان نے چین سے کرونا ویکسین کی مزید خریداری کر لی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان نے چینی ساختہ " کورونا ویک" کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حکومت پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین " کرونا ویک" کے لیے خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے، کرونا ویک چینی کمپنی سائینو ویک لائف سائنسز نے تیار کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سائینو ویک نے پاکستان کو ویکسین فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے، سائینو ویک آغاز میں محدود پیمانے پر کورونا ویکسین فراہم کرے گی۔
پاکستان میں ڈریپ " کورونا ویک" ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکی ہے،اس کے علاوہ لاہور کی ایک پرائیویٹ کمپنی کو بھی " کورونا ویک" ویکسین کا اجازت نامہ مل چکا ہے۔"کورونا ویک" ان ایکٹیویٹڈ ویکسین 2 ڈوزز پر مشتمل ہے اور یہ منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ چین نے جولائی 2020 میں " کورونا ویک" کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی اس کے فیز ون اور ٹو کلنیکل ٹرائلز چین میں کیےگئے تھے جبکہ فیز 3 ٹرائلز لاطینی امریکا، یورپ، ایشیا، برازیل، ترکی، انڈونیشیا، فلپائن میں کیےگئے تھے۔ترکی کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 83.5 فی صد معیاری ثابت ہوئی، انڈونیشیا کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 65.3 فی صد معیاری ثابت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ میکسیکو، تیونس، زمبابوے، آذربائیجان، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، فلپائن، تھائی لینڈ "کورونا ویک" ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں۔ جبکہ سائینو ویک رواں ماہ مختلف ممالک کو ویکسین کی 7 کروڑ ڈوز فراہم کر چکی ہے۔

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- 2 hours ago

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 3 hours ago

ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع
- an hour ago

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 6 hours ago

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- 3 hours ago

پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی
- 26 minutes ago

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 6 hours ago

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 5 hours ago

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 4 hours ago

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 4 hours ago

27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- 2 hours ago

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 5 hours ago














