جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3100 روپے اور 2654 روپے کا اضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا ہوشربا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی مقامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3100 روپے اور 2654 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہوگئی۔

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

تحریک انصاف کی ریلی ، اسلام آبا د میں دفعہ 144 نافذ

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  کی ریلی ، اسلام آبا د  میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد : اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے  آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذالعمل کردی گئی ہے ۔ 

 تاہم سکیورٹی کے پیشِ نظر  ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کورکمیٹی سے بھی نکال دیا گیا

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کورکمیٹی سے بھی نکال دیا گیا

تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے بعد کورکمیٹی سے بھی نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا ۔

عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے علیحدہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll