Advertisement

پشاور سنٹرل جیل میں قیدیوں کے 2 گروپوں میں تصاد،4 افراد زخمی

سپرنٹنڈنٹ جیل مقصود خان کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث قیدیوں کی خاندانی دشمنی ہے، دونوں گرپوں کے قیدیوں کو صوبہ کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 11 2023، 1:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور سنٹرل جیل میں قیدیوں کے 2 گروپوں میں تصاد،4 افراد زخمی

سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

جیل حکام نے قیدیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جیل انتظامیہ سے جیل کا ماحول خراب کرنیوالے قیدیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل مقصود خان کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث قیدیوں کی خاندانی دشمنی ہے، دونوں گرپوں کے قیدیوں کو صوبہ کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 31 مارچ کو بھی سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 4 قیدی زخمی ہو گئے تھے۔ مشتعل قیدیوں نے مخالف گروپ کے قیدیوں کی بیرک پر دھاوا بول دیا اور بیرک میں موجود قیدیوں کی اشیاء تو ڑ ڈالیں۔

Advertisement
Advertisement