جی این این سوشل

دنیا

برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع

لندن: برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہو گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اس وقت منقطع ہوئے ہیں جب بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے وزیراعظم ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ نے نشریاتی ادارے ’دی ٹائمز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تجارتی تعلقات بھارت نے اس لیے منقطع کیے ہیں کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر سکھوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی برطانیہ نے مذمت نہیں کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بھارت نے واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک خالصتان کے حوالے سے مذمت نہیں کی جاتی اس وقت تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پر گفت و شنید نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کو سکھ مظاہرین نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج کیا تھا اور اس دوران عمارت پر لگا ہوا بھارتی جھنڈا بھی اتار دیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔

سکھوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے بعد بھارت نے نئی دہلی میں متعین سب سے سینئر برطانوی سفارت کار کو طلب کیا تھا۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پولیس تفتیش جاری ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے لیے سیکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔

امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج ایک ایسے وقت میں ہونا شروع ہوئے ہیں کہ جب بھارتی پولیس کی جانب سے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جانے لگی ہیں۔

بھارت نے 58 فیصد سکھوں اور 39 فیصد ہندوؤں پر مشتمل پنجاب میں 1980 اور 1990 کی دیہائیوں میں خالصتان تحریک کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔

تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

2300 روپے اضافے کے بعد سونے کی فو تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کے پی حکومت کا کرغزستان میں پھنسے طلبہ کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

کرغزستان کی خصوصی پروازوں کے لیے 6 کروڑ روپے جاری کر دیئے، مشیر خزانہ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے پی  حکومت  کا  کرغزستان میں پھنسے  طلبہ کی  واپسی کے لیے خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے آج سے مفت خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ طالب علم مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پاکستانیوں کے اہلخانہ معلومات کے لیے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

دریں اثناء خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرغزستان کی خصوصی پروازوں کے لیے 6 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ 6 کروڑ روپے 2 پروازوں کے لیے جاری کر دیئے گئے ہیں، طلبہ کی مزید رجسٹریشن پر مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll