ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی مشترکہ فلم ’پٹھان ورسس ٹائیگر‘ میں ہالی وڈ سپر اسٹار ’ایکوا مین‘ جیسن موموا ولن کا کردار ادا کریں گے۔

انڈین میڈیا ذرائع کے مطابق ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن موموا یش راج فلمز کی اگلی جاسوسی تھرلر میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔
اگرچہ اس خبر کی ابھی آفیشل تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اطلاع کے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر غضب ہوجائے گا جبکہ ایک صارف کے مطابق ہمیں شدت سے اس مووی کا انتظار رہے گا۔
دوسری طرف بعض صارفین نے ’ایکوا مین‘ کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ کہ فلم میں ولن کے رول کے کیلئے ہینری کیول بہتر انتخاب ہوسکتے ہیں۔
کچھ صارفین کے مطابق ولن کے رول کیلئے عامر خان بہترین انتخاب ہیں، ان کا منفرد انداز اور باڈی اس کردار کیلئے شاندار ہے۔
قبل ازیں میڈیا ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کو بھی نئی میگا اسٹار فلم میں کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 10 hours ago

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 12 hours ago

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- an hour ago
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- an hour ago

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- an hour ago

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 12 hours ago

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 11 hours ago

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 10 hours ago
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 11 hours ago

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- an hour ago

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- an hour ago

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 12 hours ago