اس وقت دو صوبوں میں انتخابات نئی انارکی کو جنم دینگے

اسلام آباد: وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت ان انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے، اگر55فیصد آبادی والے صوبے میں پہلے انتخابات ہوتے ہیں تو پھر شفافیت نہیں رہے گی اور پنجاب کا نتیجہ باقی صوبوں کو ایک طرف جھکائے گا۔
حال ہی میں بیک وقت چاروں صوبوں میں انتخابات کے انعقاد کی قرارداد پاس ہوئی ہے، ہم اکتوبر میں عام انتخابات کی طرف جارہے ہیں 2023کے عام انتخابات 2018 کی طرح نہیں ہونے چاہیے۔
وفاقی وزیر نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہی ہم نے پریذائڈنگ افسران کو اغوا کیا نہ الیکشن پراسس کو سست کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئینی و معاشی بحران ہے اور نواز شریف کو نااہل کر کے ایسی زہریلی فصل بوئی گئی جسے آج کاٹ رہے ہیں۔
انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ 2018 کے سینٹ کے انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں سے نشان چھین لیا گیا۔ اس وقت دو صوبوں میں انتخابات نئی انارکی کو جنم دینگے۔
سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس تین چار سے مسترد ہوا، اس حوالے سے ججز کے تحریری اختلافی نوٹ موجود ہیں اور جسٹس منصور علی شاہ نے سامراجی سپریم کورٹ کا لفظ استعمال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چاروں صوبوں میں نگران حکومتوں کی موجودگی میں ہی شفاف انتخابات ہوسکتے ہیں، پی ڈی ایم کو گزشتہ عام انتخابات میں 68فیصد ووٹ ملے۔
انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ اس وقت آئینی بحران کا حل صرف فل کورٹ ہے کیونکہ آئین کی تشریح سپریم کورٹ نے کرنی ہے۔
ہماری عدالتوں سے استدعا ہے کہ برابری کا سلوک کیا جائے ، نواز شریف کو ایک زبردستی اثاثہ ثابت کر کے نااہل کیاگیا، اگرنواز شریف کیلئے ایسا فیصلہ ہوا تو بعد میں آنے والے وزیر اعظم پر اطلاق ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت تناو اور آئینی بحران ملکی مفاد میں نہیں، چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنرز کو چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے مدد مانگنا پڑی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں 90فیصد قرض بڑھایا، پبلک ڈیٹ میں 76فیصد اضافہ ہے جسکی ادائیگی دفاعی بجٹ سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے مشکلات کے باوجود ساڑھے دس ارب ڈالر واپس کیے، 2018 میں گندم وافر تھی 2022، میں اربوں ڈالر کی گندم درآمد کر رہے ہیں۔

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 8 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 9 گھنٹے قبل

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 6 گھنٹے قبل

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل