Advertisement
پاکستان

ایپل کا بھارت میں رواں ماہ دو اسٹورز کھولنے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ پہلی مرتبہ آئی فون کے اسٹورز کھولنے کا اعلان کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 11th 2023, 11:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایپل کا بھارت میں رواں ماہ دو اسٹورز کھولنے کا اعلان

بھارتی روزنامہ  کے مطابق منگل کو ایپل نے ایک بیان میں کہا کہ پہلا اسٹور ممبئی میں 18 اپریل کو اور دوسرا نئی دہلی میں 20 اپریل کو کھولا جائے گا۔

ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’’ہیلو ممبئی۔ ہم آپ کو بھارت میں پہلا اسٹور کھلنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘

بھارت کو آئی فون کی ایکسپورٹ اربوں ڈالر تک پہنچ گئی ہے تاہم مختلف وجوہات کی بنیاد پر اب تک ایک سٹور بھی انڈیا میں نہ کھل سکا۔

بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے آئی فون تیار کرنے کا آپریشن بھارت منتقل کرنے کا بھی امکان ہے۔

ایپل کا پہلا اسٹور ممبئی کی مہنگی مارکیٹ باندرا کرلا کمپلیکس میں کھولا جائے گا۔

فی الحال ایپل نے ٹِم کوک کے دورے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک نے 2016 میں بھارت کا پہلا دورہ کیا تھا۔

طویل عرصے سے بھارت میں ایپل کے یہ دو اسٹورز کھولنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی لیکن بھارت کے سخت قوانین انٹرنیشنل برانڈز آؤٹ لیٹس کھلنے کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے۔

سال 2020ء میں ایپل نے بھارت میں آن لائن اسٹور کھولا تھا۔ اسمارٹ فون کے لحاظ سے بھارت دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دورے کے دوران ٹِم کک کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوسکے۔

بھارتی حکومت ملکی سطح پر الیکٹرانکس کی تیاری کو فروغ دے رہی ہے اور بین الاقوامی کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اس نے اربوں ڈالر بھی خرچ کئے ہیں۔

Advertisement
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 8 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 10 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 12 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 7 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement