ہوابازی کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات اورکوششیں قابل تعریف ہیں، اسحاق ڈار
سپیشل سیکرٹری خزانہ اور ایوی ایشن کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہوابازی کے شعبے میں بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے پی آئی اے کی تنظیم نو کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں ایوی ایشن ڈویژن کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کویہاں شہری ہوابازی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی] وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، سیکرٹری ایوی ایشن، معاون خصوصی طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور ایوی ایشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وزیرخزانہ کو آئی ایف سی کے ساتھ ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو میں ایوی ایشن کے حکام کو درپیش قانونی اور مالیاتی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں دستیاب امکانات اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے ایوی ایشن کے شعبے میں بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں ایوی ایشن ڈویژن کی ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- an hour ago

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 2 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- an hour ago

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 hours ago

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- an hour ago

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 4 hours ago

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 41 minutes ago

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- 5 hours ago
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 4 hours ago

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- an hour ago

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- an hour ago