Advertisement

تائیوان کے اطراف میں فلپائن اور امریکا کی مشترکہ وسیع فوجی مشقوں کا آغاز

مشقوں کے دوران حقیقی گولیوں کا استعمال کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 12 2023، 1:46 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
تائیوان کے اطراف میں فلپائن اور امریکا کی مشترکہ وسیع فوجی مشقوں کا آغاز

تائپے: امریکا اور فلپائن نے تائیوان کے اطراف میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں مکمل کرنے سے ایک دن بعد اس وقت تک کی بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق تقریباً 18 ہزار فوجیوں کی شرکت سے “بالیکاٹن” مشقیں جنوبی بحیرہ چین میں شروع ہو گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق مشقوں کے دوران حقیقی گولیوں کا استعمال کیا جائے گا۔

مذکورہ مشقیں، چین کے آبنائے تائیوان کا محاصرہ کرنے سے مشابہہ 3 روزہ مشقوں کی تکمیل کے بعد شروع کی گئی ہیں۔بالیکاٹن مشقیں، تائیوان سے تقریباً 300 کلو میٹر کی مسافت پر واقع جزائر میں عسکری ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔

مشقیں پہلی دفعہ فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس کی نگرانی میں ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement