گزشتہ سال یوکرین پر روسی حملے نے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ کیا ہے


واشنگٹن: آئی ایم ایف نے خبر دار کیا ہے کہ افراط زر کی بلند شرح 2025 تک جاری رہ سکتی ہے۔
فنڈ کے چیف اکانومسٹ پیری اولیور گورنچاس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی سطح پر افراط زر کی موجودہ بلند شرح کے پیچھے کارفرما عوامل کے 2025 تک جاری رہنے کاخدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد معیشت کی بحالی سےہی دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ سال یوکرین پر روسی حملے نے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ کیا ہے۔
افراط زر کی شرح کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے دنیا بھر کے ممالک کے مرکزی بینکوں نے شرح سود میں اضافہ کیا اس کے باوجود یہ شرح امریکا کے فیڈرل ریزرو اور دیگر ممالک کے مرکزی بینکوں کے 2 فیصدے کے اندازو ں سے تجاوز کر گئی۔
غذائی اشیا اور توانائی کے نرخوں کو کوششوں کے باجود کم نہ کیا جا سکا اور اس طرح بنیادی افراط زر کی شرح کو بھی کم کرنے میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ اس مہنگائی کے 2024 کے آخر تک بلکہ 2025 کے دوران بھی کم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔
اس صورتحال پر قابو پانے کی کوششو ں کے دوران مرکزی بینکوں کو شرح سود کو طویل عرصے تک بلند سطح پر رکھنا پڑے گا، اس کے نتیجے میں مالیاتی شعبہ جو امریکا کے سلیکون ویلی بینک کے خاتمے کے نتیجہ میں پہلے ہی شدید مشکلات کا شکارہے، پر اضافی دبائو پڑے گا۔

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 17 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 22 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 13 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل