جی این این سوشل

دنیا

چین نے ماحولیاتی سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم لانچ کردیا

یہ مختلف قسم کے مقامات کا بنیادی ڈیٹا فراہم کرتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین نے ماحولیاتی سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم لانچ کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیجنگ: چین نے ماحولیاتی سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم لانچ کر دیا۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چائنا اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی (سی اے ایس ٹی) نے کہاکہ چین نے اپنا ایکولوجیکل اینوائرمنٹل سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم شروع کر دیا ہے۔

یہ نظام مجموعی ایکو سسٹم پروڈکٹ( جی ای پی) کا ایک حصہ ہے جو مختلف قسم کے مقامات کا بنیادی ڈیٹا فراہم کرتا ہے جس میں ماحولیاتی درجہ بندی، پانی کا تحفظ، ماحول کی نگرانی اور کاربن سنک کی نگرانی شامل ہے ۔

 

دنیا

سعودی حکومت کا حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان

بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، سعودی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت کا حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں کوئی بغیر اجازت نامے کے پکڑا پایا گیا تواسے گرفتار بھی کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غلطی دہرانے کی صورت میں جرمانہ دگنا ہوجائے گا جس کا مقصد حج کے طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور جعلی حج کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

حاجیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقمات مقدسہ پر آنے سے قبل بتائے گئے طریقہ کار عمل کرتے ہوئے اجازت نامہ حاصل کرلیں تاکہ کسی قسم کی بے نظمی کا سامنا نہ ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ چار ماہ میں کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہا کسانوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا۔ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو بدل دیں گے۔ نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کی پریشانیاں کم کروں گا، مہنگائی بڑھ جائے تو کم کرنا آسان نہیں ہوتا، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کنٹینرز کو بھی صحت کی سہولیات کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  300 رورل ہیلتھ سینٹر نئے بنارہے ہیں، تمام صحت مراکز جدید صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کردیا ہے،پنجاب کے شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی نمائش کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی جسے انٹرنیشل فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔

فلم کو کراچی کے انجینیوٹی پروڈکشن ہاؤس نے بنایا ہے اور یہ کلاسیکی کہانی طلسم ہوشربا سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ میں جادوئی دنیا کے اندر لیجنڈری عیار کے مختلف ایڈوینچرز کو فلمایا گیا ہے جس میں جادوئی دنیا ناظرین پر الگ ہی اثر ڈالتی ہے۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پر انیجینیوٹی پروڈکشن نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll