حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے،مریم اورنگزیب
ماضی کی حکومت نےصحافیوں پربےشماراور بےبنیاد مقدمات قائم کئے،ہم نے کسی صحافی کے خلاف انتقامی رویہ نہیں رکھا، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ماضی کی حکومت نے صحافیوں پر بےشمار اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے، ہم نے کسی صحافی کے خلاف انتقامی رویہ نہیں رکھا۔
وہ جمعرات کوجھنگ پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال میں صحافیوں کے ساتھ روا زیادتیوں کا ایک سال میں ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
انہوں نےکہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبودکے لئے اقدامات کر رہی ہے، صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لئے وزارت اطلاعات نے ٹریننگ پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار سال کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے جہاں پروگرام، کالم اور چینل بند کئے جاتے تھے۔
انہوں نےکہا کہ امید کرتے ہیں کہ جھنگ پریس کلب کی نومنتخب قیادت وہاں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔قبل ازیں وزیر اطلاعات نے جھنگ پریس کلب کے صدر لیاقت علی انجم ،سیکرٹری خرم سعید سمیت 11 رکنی باڈی سے حلف لیا۔

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 27 minutes ago

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- an hour ago

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 11 hours ago
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 15 hours ago

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- an hour ago

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 11 hours ago

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 14 hours ago

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
- an hour ago

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- an hour ago

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 14 hours ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- an hour ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 22 minutes ago