رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کی جانب سے بریڈفرڈ میں ‘اوپن افطار’ کا انتظام کیا گیا

برطانیہ کے شہر بریڈفرڈ میں اوپن افطار کا انعقاد کیا گیا جہاں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم شہریوں نے بھی شرکت کی۔برطانیہ کی ایک تنظیم رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کی جانب سے بریڈفرڈ میں ‘اوپن افطار’ کا انتظام کیا گیا۔ اس افطار کا اہتمام مصطفیٰ ماؤنٹ میں کیا گیا جو پہلے یونیورسٹی آف بریڈفرڈ کے اسکول آف مینیجمنٹ کی عمارت تھی۔
رمضان ٹینٹ پراجیکٹ اپنے قیام کی ایک دہائی مکمل ہونے پر برطانیہ کے تاریخی مقامات پر ’اوپن افطار‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سال ان مقامات میں شیکسپیئر گلوب تھیٹر، چیلسی فٹ بال کلب اور بیٹرسی آرٹس سینٹر بھی شامل ہیں۔
برطانیہ کے شہر بریڈفرڈ میں ’اوپن افطار‘ منعقد کیا گیا ہے جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم شہریوں نے بھی شرکت کی۔https://t.co/1dFjOc8sFK
— Independent Urdu (@indyurdu) April 14, 2023
’اوپن افطار‘ کی انتظامیہ کے مطابق رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کو شروع کیے گئے 10 سال ہوگئے ہیں جس کا آغاز عمر صلاح نامی شخص نے لندن سے کیا تھا۔ اب اس منصوبے کی دسویں سالگرہ ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال 30 پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔
‘اوپن افطار’ میں شرکت کرنے والے غیر مسلموں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز میں شرکت کرنے سے ہمیں مختلف ثقافتوں کے بارے میں سیکھنے اور انکی زندگی گزارنے کے طریقے کے حوالے سے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- ایک گھنٹہ قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 4 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 3 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 3 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 4 گھنٹے قبل