ایف بی آر ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے، اسحاق ڈار
ایف بی آر کے ریونیو اہداف اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی ٹیم پر مزید زور دیا کہ وہ ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے منگل کو فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، اور فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے ایف بی آر کے ریونیو اہداف اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ایف بی آر مالی سال 23 -2022 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ایف بی آر کو ریونیو کی وصولی کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون فراہم کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 7 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 11 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 12 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 7 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 10 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 10 گھنٹے قبل