ضرورت پڑی تو جنگ بھارت کے گھر تک لے جائیں گے،میجر جنرل احمد شریف


پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو جنگ بھارت کے گھر تک لے جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں دہشت گردی کے چھوٹے بڑے 436 واقعات رونما ہوئے، جن میں 293 افراد شہید اور 521 زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والے 219 واقعات میں 192 افراد شہید جبکہ 192 زخمی ہوئے۔ بلوچستان کے 206 واقعات میں 80 افراد شہ9ید اور 170 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں دہشتگردی کے 5 واقعات میں 14 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ سندھ کے 6 دہشتگردی کے واقعات میں 7 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں اور ان کے نیٹورک کے خلاف 8269 چھوٹے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، اس دوران 1535 دہشتگردوں کو گرفتار یا ہلاک کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں ہونے والے 3591 آپریشنز میں 851 دہشتگرد گرفتار اور 129 کو ہلاک کیا گیا، بلوچستان میں 4040 آپریشنز میں 129 دہشتگرد گرفتار جبکہ 25 مارے گئے، پنجاب میں 119 آپریشن کئے گئے جن میں نہ کوئی گرفتاری ہوئی اور نہ ہی کوئی دہشتگرد مارا گیا، سندھ میں 519 آپریشنز کے دوران 398 دہشتگردوں کی گرفتاریاں اور 3 ہلاکتیں ہوئیں۔ روزانہ دہشت گردی کے خلاف 70 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں، آج پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشترگٓدی کے جو واقعات ہو رہے ہیں ان میں ملوث دہشتگردوں ، پلانرز اور سہولتکاروں کو بے نقاب اور گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ پشاور پولیس لائنز حملہ ٹی ٹی پی قیادت کے احکامات کے بعد جماعت الاحرار کے کارکن نے کیا۔
چہرے کی شناخت اور سی سی ٹی وی سے ملنے والی تصاویر سے واضع ہوا کہ خودکش حملہ آور افغان تھا۔ نیٹورک کی بات کی جائے تو خودکش حملہ آور امتیاز عرف طورہ شاہ کو باجوڑ سے گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ دیگر حملہ آوروں کی ٹریننگ کرنے والا ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار سے تعلق رکھنے والا مولوی عبدالبصیر عرف اعزام صافی بھی گرفتار ہوا۔ دہشتگردوں کی ٹریننگ افغانستان کے مختف علاقوں میں کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور پولیس لائنز کے خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان کے علاے قندوس سے تھا جسے حملے سے تین ہفتے پہلے اس کے سہولتکاروں کے حوالے کیا گیا اور انہیں منصوبے پر عملدرآمد کیلئے 75 لاکھ روپے دئے گئے۔ سہولتکاروں نے پہلے دو حملے نمازیوں کی کم تعداد کے باعث مؤخر کئے جبکہ تیسرا حملہ زیادہ تعداد کو دیکھتے ہوئے کروایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال آپریشنز میں 137 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ 117 افسران و جوان زخمی ہوئے۔ہماری انٹیلیجنس ایجنسی کی شب و روز انتھک کاوشوں کے نتیجے میں بلوچستان سے بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شنبے کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 98 فیصد مکمل ہوچکا ہے، پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 85 فیصد مکمل ہوچکا ہے، مغربی بارڈر پر 3 ہزار 141 کلو میٹر پر باڑ لگائی جارہی ہے۔کشمیر بھارت کا کبھی اٹوٹ انگ نہیں رہا، ضرورت پڑی تو جنگ بھارت کے گھر تک لے جائیں گے، 20 سال سے افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔
میجرجنرل احمد شریف کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے سیاسی استعمال سے انتشار پھیلتا ہے، سیاستدان فوج کی غیرسیاسی ہونے کی سوچ کو تقویت دیں، پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، تمام سیاست دان اور سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔ فوج کسی خاص سوچ، رویے اور نظریے کی طرف راغب نہیں، بھارتی سیاست میں پاکستان کو اہمیت دی جاتی ہے، بھارت مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام لگاتا ہے، فالس فلیگ آپریشن کی باتیں اسی مقاصد کے لئے ہیں، بھارت ہمیشہ الزام تراشیاں کرتا رہے گا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی تاریخی اہمیت ہے، دونوں ملکوں کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں، آرمی چیف کے دورہ چین میں تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا، خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کے پی پولیس کی استعداد کار میں بہتری لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنا ملکی مفاد میں نہیں، افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنے سے انتشار پھیلے گا، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔چیف جسٹس سے ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکیں، سوشل میڈیا پر آئے روز پروپیگینڈا کیا جاتا ہے، الیکشن کے لئے فوج کی فراہمی سے متعلق وزارت دفاع الیکشن کمیشن اور عدالت کو آگاہ کرچکی ہے، جعلی میڈیا اکاؤنٹس پر فضول پروپیگینڈا کیا جاتا ہے، فوج میں انصاف اور احتساب کا مضبوط نظام موجود ہے۔
ترجمان پاک فوج نے سابق افسران کے کورٹ مارشل سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ آپ صرف آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر فوکس کریں، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوال وزارت خارجہ سے کیا جائے۔بھارت نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود سرحدی خلاف ورزی کی، بھارت نے رواں سال 56 بار چھوٹی سطح پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں، قیاس آرائی پر مبنی 22، فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 3، سیز فائر خلاف ورزی کے 6 چھوٹے اور فضائی حدود کی ٹیکٹیکل خلاف ورزی کے 25 واقعات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے 6 جاسوسی ڈرون گرائے۔دہشت گرد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات خراب کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پیاور بلوچستان کی دہشتگرد تنظیموں کا بیرونی تعلق ثابت ہوچکا ہے، کراچی اور پشاورمیں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز پکڑے جاچکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تببدیلیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں نسبتاً اضافہ ہوا ہے۔

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 8 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 11 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 11 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل