وزیراعظم کے معاون خصوصی کی برطانوی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر(ٹریڈ) سے ملاقات
مزید سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے امکانات کو اجاگر کیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے برطانوی ہائی کمیشن کے ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگلیش اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹریڈ) ڈیپارٹمنٹ برائے بین الاقوامی تجارت حمید کمال سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اقدامات، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور اہم دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ملکی معیشت میں مزید سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے امکانات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے برطانیہ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی سہولت کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، جس میں جائز خدشات جیسے کہ سرمائے کے آزادانہ بہا ئوکے مسئلہ کے فوری ازالے کے لیے ایک طریقہ کار کی تشکیل بھی شامل ہے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے کیونکہ برطانیہ میں پاکستانی نژاد 1.6 ملین سے زائد شہریوں کا گھر ہے اس لیے ان کے خدشات پر مناسب غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 17 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

