شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذاتی اقتدار کے حصول کیلئے پی ٹی آئی نے ہر حربہ استعمال کیا، افواج پاکستان اور اس کی قیادت کو بیرونی ایجنٹوں کے ذریعے بدنام کیا گیا، معاشرے میں انتشار اور تقسیم در تقسیم پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔
اس سب کچھ کے باوجود اتحادی حکومت گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتی، پارلیمانی کمیٹی پارلیمان کے ذریعے گنجائش پیدا کر سکتی ہے، ایک دن الیکشن کی تاریخ پر سب کو اکٹھا کرنے کیلئے ہم نے اپنی آخری کوشش کر لی، پارلیمان جو فیصلے کرے گی ان کا احترام کریں گے، سپریم کورٹ کا کام پنچائیت یا ثالثی کرنا نہیں۔
وہ بدھ کو اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اجلاس میں شریک اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو اجلاس میں خوش آمدید کہتے ہوئے گذشتہ عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک بار پھر اتحادی جماعتوں کے رہنما مشاورت کیلئے جمع ہوئے ہیں، ماضی قریب میں اتحادی رہنمائوں کی جو نشستیں ہوئیں ان میں ملک کو درپیش صورتحال، حالات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے نتیجہ میں اقدامات کئے گئے۔
قومی اسمبلی اور پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بھی ان چیلنجز پر بات چیت ہوئی اور عدالت عظمیٰ کے حوالہ سے معاملات پر آئینی و قانونی اقدامات اٹھائے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صورتحال ابھی بھی بڑی چیلنجنگ ہے، کل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ، جس کو پارلیمان نے قبول نہیں کیا اور یہ ایک متفقہ رائے اور فیصلہ تھا کہ ہم چار تین کا فیصلہ مانتے ہیں، پانچ دو یا تین دو کا نہیں، اس پر پوری پختگی سے ہم نے اپنا مؤقف قائم کیا اور آج بھی ہم سب یہ سمجھتے اور مانتے ہیں کہ فیصلہ چار تین کا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مگر سپریم کورٹ اس حوالہ سے اپنے تین رکنی بنچ کے ساتھ معاملات کو آگے لے کر جانا چاہتی ہے تو اس بارے میں ہم آج پھر اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے پہلے فیصلے کا اعادہ کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کل اسی بنچ نے الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالہ سے جواب مانگا ہے، اس سے پہلے سپریم کورٹ نے جو فیصلے دیئے تھے ان کو پارلیمان نے ڈیل کیا اور آج بھی میں سمجھتا ہوں کہ پارلیمان نے جو فیصلے دیئے ہیں اور قراردادیں منظور کی ہیں یہ معاملہ بھی پارلیمان چاہے گی کہ اس کے سامنے لایا جائے اور وہ قوم کے سامنے اپنی رائے کو سامنے لائے، ہمارا یہ اخلاقی اور سیاسی فرض بنتا ہے کہ پارلیمان نے جو فیصلے دیئے ہیں ہم ان کا احترام کریں۔

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 7 minutes ago

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 3 hours ago

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 2 hours ago

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 4 hours ago

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 2 hours ago

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 5 hours ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 5 hours ago

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 2 hours ago

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 3 hours ago

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 3 hours ago

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 5 hours ago