پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی تک پاک فضائیہ اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی،ترجمان پاکستان ایئرفورس

پاک فضائیہ کا ائربس طیارہ 149مسافروں کو کے کر جدہ سے کراچی پہنچ گیا۔ پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی تک پاک فضائیہ اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ترجمان پاک فضائیہ کہ مطابق ایئربس اور سی 130 ہرکولیس طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف عمل ہیں۔ طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بحفاظت لینڈ کرگیا ہے جبکہ سی 130 طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر آج شام پہنچے گا۔
پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔
View this post on Instagram
پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی بحفاظت وطن واپسی تک اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم نے انخلاء کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اظہار اطمینان اور107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکرکیا۔
شہبازشریف نے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کرتے ہوئے وزیرخارجہ، وزیرمملکت خارجہ، سیکرٹری وزارت خارجہ، سوڈان میں پاکستانی سفیر اور دیگر حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago




