سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے خصوصی شرکت کی

اسلام آباد: کینیڈا میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا و طالبات دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی زیر تعلیم ہیں وہ اپنی ثقافت سے جڑے ہوئے ہوئے ہیں اور اس کی مختلف جہتوں اور رنگوں کا اظہار کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹاوا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا و طالبات کے ثقافتی میلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹاوا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا و طالبات کے ثقافتی میلے میں سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے خصوصی شرکت کی۔
ثقافتی میلے میں مقامی جامعہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا و طالبات کی جانب سے سجائے گئے ایک ثقافی میلے میں شرکت کے دوران کیا۔ میلے کا اہتمام پاکستان سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف کارلٹن اٹاوا کے زیر اہتمام ایک مقامی پارک میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی اور دیگر قومیتوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی اور پاکستانی کھانوں اور کھیلوں سے لطف اٹھایا۔
انہوں نے اٹاوا اور دیگر کینیڈین شہروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا و طالبات کو پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کی تقریبات میں باقائدگی سے شریک ہونے اور قومی اور دیگر اہم دنوں پر ترتیب دیے گئے پروگراموں میں شرکت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کے دروازے ہمارے طلبا و طالبات کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں، طلبا و طالبات ہمارا اثاثہ اورمستقبل ہیں اور آنے والے سالوں میں ملک وقوم کی قیادت انہی کے ہاتھوں میں ہوگی۔
انہوں نے طلبا و طالبات کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور انہیں ان علوم و فون میں مہارت حاصل کرنے کی تاکید کی جن کے حصول سے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کامیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اٹاوا اور کینیڈا کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو پاکستان ہائی کمیشن میں اپنے نام، تعلیمی اداروں اور رابطہ نمبرز کا اندراج کرانے کی ہدایت کی تاکہ ہائی کمیشن ان سے ہمہ وقت رابطہ میں رہ سکے اور ان کی مختلف پروگراموں میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago





