ٹیک اوور کڈز ٹو ورک ڈے کے موقع پر وائٹ ہائوس میں کام کرنے والے ملازمین کے بچوں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا گیا

صدر جو بائیڈن کی حفاظت کی ذمے داری وائٹ ہاؤس میں ننھے منے سیکرٹ ایجنٹس نے سنبھال لی۔امریکی صدر جو بائیدن نے بچوں سے مل کر کہا کہ ہمارا مستقبل بہت روشن ہے۔
This Take Your Child To Work Day, I had the honor of being protected by some of the toughest agents in town. pic.twitter.com/mYEZ8sDEj9
— President Biden (@POTUS) April 28, 2023
’’ ٹیک اوور کڈز ٹو ورک ڈے’’ کے موقع پر وائٹ ہائوس میں کام کرنے والے ملازمین کے بچوں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا گیا تھا ۔ اس دن کا مقصد بچوں کو عملی کاموں سے روشناس کرانا ہوتا ہے جس کےتحت انہیں مختلف اداروں اور دفاترکا دورہ کرایا جاتا ہے ۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں مدعو کئے گئے بچوں کو مبارکباد دی، صدر نے اپنے ناشتے سے لے کر سارے دن کی مصروفیات کے حوالے سے بچوں کے سوالات کے جواب بھی دئیے ۔
Tune in as I welcome families to the White House for Take Your Child to Work Day. https://t.co/wi3biIzjVs
— President Biden (@POTUS) April 27, 2023
بائیڈن نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وائٹ ہائوس میں وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہتے ہیں ۔ان کا بیٹا اپنی فیملی کے ساتھ کیلیفورنیا میں رہتا ہے اور ان کی بیٹی جو ایک سوشل ورکر ہے وہ اپنی فیملی کے ساتھ فیلیڈلفیا میں رہتی ہے۔
انہوں نے بچوں کو بتایا کہ ان کا ناشتا سکریمبلڈ انڈا اور بیکن کروسینٹ سینڈوچ ہوتا ہے جبکہ نیلا ان کا پسندیدہ رنگ ہے۔ "ٹاپ گن: میورک،" حالیہ پسندیدہ فلم تھی۔
انہوں نے بچوں کو بتایا کہ وہ اپنی قومی سلامتی کی ٹیم اور اپنے چیف آف اسٹاف سے روزانہ ملاقات کرتے ہیں۔ ان ملاقاتوں کے علاوہ، بائیڈن نے کہا کہ ان کا باقی شیڈول روزانہ مختلف ہوتا ہے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 12 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل






