اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے آج علی الصباح ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد یہ بات طے پا گئی ہے کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے ۔جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مسجد رحمت اللعامین ﷺ سمیت سارےملک سےدھرنےختم کیےجائیں گےاوربات چیت، مذاکرات کے ذریعے معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں سمیت فورتھ شیڈول، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔
اسلام آباد۔ 20 اپریل
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 20, 2021
حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اہم ویڈیو پیغام جاری.https://t.co/imkNgbg2d0 pic.twitter.com/pHaxAaztSS
یہ اعلان وزیر مذہبی امور اور وزیر داخلہ شیخ رشید پر مشتمل حکومتی ٹیم کے ٹی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دورکے بعد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں مذاکرات کے دوسرے دور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی تھی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں، جن پولیس اہل کاروں کو ترغمال بنایا گیا تھا انھیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیاب ہوئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔
تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات:
تحریک لبیک نے حکومت کے سامنے چار شرائط رکھی تھیں جس میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر ایمانیوئل میخرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کے بعد فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ انہوں نے مزید مطالبات کیے کہ پارٹی کے امیر سعد رضوی کو رہا کیا جائے، پارٹی پر پابندی ختم کی جائے اور گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف درج ایف آئی آر بھی ختم کی جائیں۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 15 اپریل کو تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا ۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 7 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 9 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 8 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 8 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 8 گھنٹے قبل