Advertisement
پاکستان

پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان میں پھنسے 140 پاکستانیوں کو لیکرکراچی پہنچ گیا

پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلاء کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے،ترجمان پاک فضائیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 30th 2023, 9:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان میں پھنسے 140 پاکستانیوں کو لیکرکراچی پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ سُوڈان میں پھنسے 140 پاکستانیوں کو لیکر آج صبح کراچی پہنچ گیا ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلاء کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فضائیہ کا ایک اور ایئربس طیارہ 140 افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ان کو لیکر بحفاظت کراچی پہنچ گیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DGPR (AIR FORCE) (@dgpr_paf)

ترجمان کے مطابق پاکستان ائر فورس، وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مُشن کو اس عہد کے ساتھ انجام دے رہی ہیں یہ مشن پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی تک یہ مشن جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement