Advertisement
پاکستان

سوڈان سے مزید93 پاکستانیوں کی آمد،انخلا کا عمل آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، وزارت خارجہ

مزید 93 پاکستانی پی کے 754 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 1 2023، 8:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوڈان سے مزید93 پاکستانیوں کی آمد،انخلا کا عمل آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، وزارت خارجہ

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں پھنسے مزید 93 پاکستانی پی کے 754 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

اس سے قبل وہاں سے 636 پاکستانیوں کو ایئر فورس کی5 خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الحمد للہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں ( قریباً 1 ہزار) کے انخلا کا عمل آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement